عید الاضحیٰ قریب آتے ہی کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں زندہ مرغی اور گوشت کے ریٹ میں بڑا فرق سامنے آگیا ہے جبکہ پولٹری فارمرزنے ریٹیل میں زندہ مرغی 16 روپے اضافے سے 500 اور گوشت 60 روپے مہنگا کرکے 800 روپے کلوتک پہنچا دیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کافی وقت سے مرٖغی کی فیڈ جو باہر ملک سے آتی ہے اس کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے گوشت مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہےعموماً بڑی عید پر مرغی کا گوشت سستا ہوجاتا ہے مگر اس مرتبہ قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ہے، مرغی کے سرکاری سطح پرفی کلو ریٹیل قیمت 570 روپے اور زندہ مرغی کی ریٹیل فی کلو سرکاری قیمت 368 روپے ہے مقررہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 790 روپے تک کی جاسکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب خریدار کہتے ہیں کہ قوت خرید جواب دے گئی، کئی کئی کلو خریدنے والے ایک کلو اور آدھ کلو پر آگئے ہیں۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ قیمتوں کو چیک کرنیوالا نظام کمزور ہونے کے سبب مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔