مری، اموات 22 ہو گئیں،پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے

0
105

مری، اموات 22 ہو گئیں،پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں مرکزی شاہراہو ں کو کھولنے کے لیے آرمی انجینئرز بھی پہنچ گئے، لوگوں کو کھانا،پانی، چائے و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے لوگوں کومحفوظ شیلٹر فراہم کیا گیاہے ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ساتھ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او کے جوانوں اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس کا راستہ کھول دیا ہے، پاک فوج نے ملٹری کالج مری، جھینگا گلی، اے پی ایس کلڈانہ، سٹیشن سپلائی ڈپو سنی بنک میں 4 کیمپ قائم کیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن میں کنٹرول ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ اے پی ایس اور آرمی سکول آف لاجسٹک کلڈانہ میں ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو پکا ہوا کھانا،فراہم کیا جا رہا ہے۔ تمام کیمپوں میں سردی سے بچاؤ کا انتظام کیا گیا ہے۔ بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیواو کے نوجوان متاثرین کی مدد کے لیے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستے میدان میں ہیں، جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں اور وہ سڑکیں کھول رہے ہیں برفباری میں پھنسی گاڑیاں نکال رہے ہیں

مری میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، کمشنر مری کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے،سینکڑوں گاڑیوں کو مری سے واپس کر دیا گیا ہے باڑیاں اور گلڈنہ کے علاقوں میں مشکلات زیادہ ہیں بجلی کی ترسیل میں خرابی دور کرنے کیلئے کام جاری ہے،صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ایکسپریس وے پر موجود لوگ آگے جانے کی ضد نہ کریں شہری چند دنوں کے لیے اپنے پروگرام ملتوی کریں

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا ،پولیس اہلکار کی گاڑی میں7سے 8 افراد سوار تھے تمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے،ترجمان پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی مری گلڈنہ روڈ پر گزشتہ رات گاڑی میں ہی بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے تھے،

مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے محمد نوید تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے ۔ فیملی سمیت اسلام آباد رہائش پذیر تھے محمد نوید صبح نو بجے مری کےلئے روانہ ہوئے ، واپسی پر انکی کار برف باری میں پھنس گئی محمد نوید انکی اہلیہ اور پانچ بچوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں دودیال پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ2 روز مری میں ریکارڈ برفباری ہوئی،ہم مری ایکسپریس وےکوکلیئر کررہےہیں کوشش ہے کہ سیاحوں کو جلد سے جلد ریسکیو کر کے واپس بھیجیں،

پنجاب حکومت نے مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے تھے سردی کے باعث گاڑیوں میں موجود 22 سیاحوں کی موت ہو گئی –

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے یہ فیصلہ مری میں سیاحوں کے رش اوت ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے-

یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق مری میں شدید برفباری میں ہزاروں سیاح پھنس چکے ہیں، شدید برفباری سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن شروع کردیا ہے، سیاحوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، سیاح کنٹرول روم نمبر 051-9269016 پر رابطہ کریں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کیلئے مری پہنچ گئے مری میں16سے19اموات ہوئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سارے معاملات کی میں خود نگرانی کررہا ہوں راستوں کی بندش کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں موجود ہے مری جانے والے سیاحوں سے معذرت کرتے ہیں،مری میں سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا گیا ہے امید ہے آج شام تک معاملات قابو میں آجائیں گے-

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شام تک ایک ہزار گاڑیاں مزید نکال لیں گے ،مری جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں صرف ان لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی جو امداد لے کر جارہے ہیں ایف سی ،رینجرز اور پاک فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے-

ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک

شیخ رشید نے مری کے رہائشیوں سے گزارش کی کہ وہ سیاحوں کی مدد کریں اورانہیں کمبل اورخوراک مہیا کریں-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مری کی صورتحال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر مری جا کر ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سنو کٹر اور ضروری مشینری راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مری بھجوائی گئی ہے۔سیاحوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں۔ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔برف باری سے افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔امدادی سرگرمیوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز منظور

جماعت اسلامی مری نے "دختران اسلام اکیڈمی مری” کی بلڈنگ میں ہنگامی ریسکیو سینٹر قائم کر دیا ہے، کھانا، ہیٹرز، رہائش کا ہر ممکن بندوبست ہو گا،بانسرہ گلی, سنی بنک گھوڑا گلی چٹا موڑ میں پھنسے افراد رابطہ کریں۔ جماعت اسلامی نے رابطہ نمبر بھی جاری کئے ہیں، رابطہ حافظ شکیل صاحب 03005175969 .حماد المحمود عباسی ،03338544338

مری میں برفباری کے باعث مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں سی ٹی او راولپنڈی اضافی نفری کے ساتھ گزشتہ شام سے مری میں سیاحوں کو ریسکیو کرنے میں مصرف ہیں وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل سیاحوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس مری میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔کئی مقامات پر سڑکوں پر درخت گرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ *مسلسل جاری برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہے اور برف جم جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ٹریفک پولیس پنجاب ہائی وے کی مشینری کے ساتھ ملکر برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ سیاحوں ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ *مسلسل جاری برفباری کے باعٹ ٹر یفک پولیس کے سنو بائیک کے ذریعے سیاح کو ریسکیو کیا جا رہا ہے مری آنے والے تمام سیاحوں کو واپس موڑا جا رہا ہے ٹریفک پولیس کی کرین اور ٹو ٹرک کے ذریعے برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالا جا رہا ہے۔پابندی کے اعلانات کے باوجود لوگ مری کا رخ کر رہے ہیں جنھیں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ٹریفک وارڈنز سیاحوں کی گاڑیوں کے ٹائروں پر چین چڑھا کر انھیں نکالنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

واپڈاوالےبتائیں کہLESCOہےیاLESS-CO:بجلی کانظام درہم برہم،عوام پریشان مگراسےپرواہ…

Leave a reply