مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

0
77
murree

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت دے دی جس کے تحت 12 گھنٹوں میں صرف8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔

باغی ٹی وی :ضلعی اتنظامیہ نے ڈسٹرکٹ ڈیزائسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کے اجلاس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کی داخلے پر مکمل پابندی ہوگی اور ایکسین، چیف ٹریفک افسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی ہے، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہو گی چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چیف ٹریفک افسر اور سٹی پولیس افسر، موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا ہے۔

میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحوں کو خبردار کر دیا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی،منگل کی شام کو مری میں برف باری کی توقع ہےبرف باری کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہےگا،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا اعلان بھی کیا گیا،صوبے بھر میں شدید دھندوں کا سلسلہ برقرار رہے گا،محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط سے کام لینا ہو گا-

سونے کی قیمت میں اضافہ

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلاڈینگ کا خدشہ ہے چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے بعد ان علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال اور دیر کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ادھر راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply