مرتضیٰ بھٹو قتل کیس،اپیلیں 2010 سے زیر سماعت ،جلد نمٹا چاہتے ہیں،عدلت

0
91
murtaza bhutto

سندھ ہائیکورٹ, بے نظیربھٹو شہید کے بھائی میر مرتضٰی بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی

سماعت سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد کی جانب سے درج مقدمات میں ملزمان کی بریت کے خلاف ہوئی، عدالت نے عدم پیشی پر چار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے ملزم غلام مصطفیٰ، گلزار احمد، ظفر احمد، اصغر میمن کے 25 ہزار روپے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

سابق پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کے بھائی نے اپیل کی پیروی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے شاہد حیات مرحوم کے بھائی کی درخواست منظور کرلی،وکلا نے کہا کہ کیس میں نامزد چار پولیس افسران انتقال کرچکے ہیں، شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے، عدالت نے انتقال کرجانے والے ملزمان کی متعلقہ ایس ایچ اوز کو تصدیق کرکے پیش رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، وکیل نے کہا کہ مقدمے میں نامزد سابق پولیس شعیب سڈل کو سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا اسائنمنٹ ملا ہوا ہے پیش نہیں ہوئے،

مقدمے میں نامزد چئیرمین نکٹا رائے طاہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے،مقدمے میں نامزد سابق پولیس افسر کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیلیں 2010 سے زیر سماعت ہیں، جلد نمٹا چاہتے ہیں، عدالت نے مزید تفصیلات 22 اپریل تک طلب کرلی

واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کو 20 ستمبر 1996 کو شہر قائد کراچی میں ایک جلسے سے واپسی پر انکے گھر کے قریب مورچہ بند پولیس اہلکاروں نے چھ ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،واقعہ کے بعد سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد کی مدعیت میں 2 مقدمات درج کیے گئے تھے،دسمبر 2009ء میں ماتحت عدالت نے 20 پولیس افسران کو بری کر دیا تھا،اسی عدالت نے مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو بھی مقدمے سے بری کیا تھا،میر مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد گوگا نے ملزمان کی بریت کے خلاف 2010ء میں اپیل دائر کی تھی

 بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا

ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

Leave a reply