نومئی کیس،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کے ریمانڈ میں توسیع

0
116
sanam javede

نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کیس کا مقدمہ ،عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی

عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ،پولیس نے دونوں ملزمان خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا ،پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر اتش کرنے کا الزام ہے ،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہو چکی ہیں،تھانہ شادمان میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے

اپوزیشن لیڈر بنیں گی؟ صنم جاوید سے عدالت پیشی کے موقع پر صحافی کا سوال
لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صنم جاوید نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِدھر اُدھر سے 20،30کر کے وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں ہمیں گرفتار کیا گیا ہم باہر ہوتے تو مقابلہ ہوتا،اپوزیشن لیڈر بننے کے سوال پر مسکراتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ میر ایسا کوئی ارادہ نہیں مجھ سے بہت سینیئر لوگ پارٹی میں ہیں، جو اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کریں گے

واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply