لاہور: مسافر وین گندے نالے میں گر گئی،4 بچوں سمیت 2 خواتین جاں بحق

0
107

لاہور:کاہنہ کے علاقے میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی جس میں چار بچوں سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حادثہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا ہے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ نعیمہ بی بی، 35 سالہ رخسار، 8 سالہ فیضان، 6 سالہ سفیان، 9 سالہ علی حسن اور 12 سالہ زین کے ناموں ہوئی ہے-

شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

علاقہ پولیس کے مطابق حادثہ مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے پیش آیا وین میں سوار خاندان چونگی امر سندھو کا رہائشی تھا اور متاثرہ خاندان کے افراد رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔

پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سانحے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور جاں بحق ہونے والوں سے افسوس کا اطہار کیا اور زخمیوں کی طبی امداد دینے کی ہدایت کی-

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے تھے جاں بحق دو بچوں سمیت 6 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 افراد کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر ضیاالرحمٰن کا کہنا تھا کہ شدید لینڈ سلائیڈنگ سے شانگلہ کے علاقے کوز الپوری کے رہائشی خورشید خان کا گھر زد میں آیا اور گھر مکمل طور پر زیر زمین آگیا اور تمام مکین بھی دب گئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ملبے میں دبے میں دیگر افراد کو نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دو بچوں اور 4 خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹڑز ہسپتال الپوری لایا گیا تھا جہاں دو بچے جاں بحق ہوگئے تاہم خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب تین سال اور دو ماہ تھیں۔

بیوی اوربچوں کو قتل کرنیوالےشخص کو 4 مرتبہ سزائے موت

Leave a reply