مسلح افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات

0
35

اسلحے کے زور پر درجنوں افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی بڑی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا-

باغی ٹی وی : ناگوری سوسائٹی کیٹل کالونی سپر ہائی وے ناگوری ملک سلیم نامی ڈیری فارمر کی 100 بھینس اسلحہ کے زور پر مسلح افراد نے کھول لیں ڈیری فارمر ملک سلیم نے سندھ ہائی کورٹ اور ملیر سیشن کورٹ سے مورخہ 15 جون کو رجوع کیا-

نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

دوسری جانب لمپی اسکن بیماری سے 1100 مویشیوں موت کے نقصان سے متاثرہ فارمر نے عدالت سے قرض خواہوں سے کچھ عرصہ ریلیف کی درخواست بھی کی جس پر عمل نہیں کیا گیا سیشن کورٹ میں ہراسمنٹ کی استدعا و پٹیشن کے باوجود عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی –

قبل ازیں شہر قائد کے کاروباری علاقے صدر میں مسلح ڈاکو جیولرز کی دکان سے چند منٹوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے دکاندار نے بتایا تھا کہ جمرات کی دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر شلوار قمیض میں ملبوس 3 ڈاکو داخل ہوئے جو چند منٹوں میں دکان سے اسلحے کے زور پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے-

پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

انہوں نے بتایا تھا کہ واردات کے دوران ڈاکو 2 سو سےڈھائی سو تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے تاہم ابھی وہ اپنی دکان کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، دکان کے اندر کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے اندر کی فوٹیج نہیں بن سکی تاہم دکان کے باہر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز منظر عام پر آئی-

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

Leave a reply