مسلم لیگ ن کا بجٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

0
64

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بجٹ پر دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ کے حوالہ سے کل پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں‌ گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مضبوط پالیسی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے. مسلم لیگ ن وفاقی بجٹ پر کل پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے تفصیل رکھیں‌ گے اور سابقہ اور موجودہ بجٹ کا موازنہ پیش کرے گی۔

رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شہباز شریف جمعہ کے دن ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن، خورشید شاہ، مریم نواز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر لیڈروں کی جانب سے بجٹ پر سخت تنقید کی گئی ہے. یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنا یہ پہلا بجٹ پیش کیا ہے جس میں چینی، تیل، گھی، سی این جی، مشروبات، سگریٹ اور خشک دودھ سمیت دیگر کئی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں‌. بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی اور گونیازی گو کے نعرے لگائے جاتے رہے. اس دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کیا جاتا رہا.

Leave a reply