متعدد مسافروں کی جعلی دستاویزات پرپاکستان سفر کی کوشش
کیٹگری سی ممالک سے متعدد مسافروں کی جعلی دستاویزات پرپاکستان سفر کی کوشش کی گئی ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ دستاویزات سے پاکستان آنے کی کوشش کی، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے تمام ایئرلائنز کو انتباہی مراسلہ ارسال کردیا ،جاری مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ کی حامل دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی کورونا کے باعث پاکستان نے ممالک کی درجہ بندی پر مبنی فہرست مرتب کی. کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے،سی کیٹگری ممالک کے مقامی افراد نے استثنیٰ دستاویزات میں جعلسازی کرنے کی کوشش کی، واقعات سے کورونا کے پھیلاوَکے خلاف مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،سنگین واقعات کا مجاز اتھارٹی نے سخت نوٹس لیا ہے

واضح رہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے کئی افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، بیرون ملک سے آنیوالے افراد کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایس او پیز بدلتی رہتی ہے، اگر کسی میں کرونا کی تشخیص ہو تو اسے قرنطینہ کر دیا جاتا ہے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم،ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا،پیپلز یونٹی کا بڑا اعلان

Shares: