![sindh highcourt](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/06/sindh-highcourt.png)
سندھ ہائیکورٹ، عرشی شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 دسمبر کو خوفناک آتشزدگی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں، سانحے سے متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، متاثرین کو رہائش کھانا اور لباس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے فوری امداد دی جائے،عرشی شاپنگ میں دوبارہ مکانات اور دوکانوں تعمیر اور بحال کے لیے معاونت کا حکم دیا جائے، سانحے میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد کا حکم دیا جائے، صدمے سے دو چار متاثرین کی بحالی کے لیے کونسلنگ کا حکم دیا جائے، حکومتی سطح پر مالی امداد میں انتہائی پیچیدگیاں درپیش ہوتی ہیں، عدالت فوری شفاف عمل کے ذریعے امداد کا حکم دیا جائے،
واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکالی گئی ہے، جس کے بعد واقعہ میں مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، لاش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کا دورہ کیا اور اس علاقے میں آتش زدگی کا شکار ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا،جسٹس (ر) مقبول باقر نے حادثے کے متاثرین رہائشیوں اور دکانداروں سے بھی ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر نے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اس حادثے کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ حادثے سے سامنے والے تمام فلیٹس اور دکانیں متاثر ہوئی ہیں، 74 اپارٹمنٹس اور 130 دکانیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، اس افسوس ناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، ہم متاثرین کے دکھ اور تکالیف کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، جتنا ہو سکا متاثرین کی مدد کی جائے گی، عمارت کے متاثرین کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں، عمارت کی انسپیکشن کے بعد لوگوں کے عمارت میں جانے سے متعلق فیصلہ ہو گا، کوشش ہے کہ تمام عمارتوں کا جائزہ جلد مکمل کریں، آگ لگنے کے واقعات پر فوری جامع تحقیقات ہوں گی، انکوائری کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہو گی
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،اسپیکر نے آ آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی،اسپیکر نے آتشزدگی کے باعث جل جانے والی دوکانات کے مالکان اور عمارت کے رہائشیوں سے آتشزدگی باعث ہونے والے نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا،اسپیکرنے آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئےحوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعاکی،اسپیکر نے آتشزدگی کے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور متاثر ین کی فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی،