نہ کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں، مراد سعید نے بلاول کو کہاں آنے کی دعوت دے دی؟

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،ہمیشہ کی طرح آج بھی سندھ پر سیاست کی گئی،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سیاسی تھا،واضح کروں کہ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے ہر جگہ پہنچیں گے،بلاول جس حلقے سے منتخب ہوئے وہ ابھی تک پسماندہ ہے،وزیراعظم نے لاڑکانہ میں احساس پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ رہی،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام سے عوام کو امداد ملی،غریب طبقے کی مدد کرنے پر سندھ حکومت کو خوش ہونا چاہیے تھا، لاڑکانہ،سکھر اور دیگر علاقوں میں امداد دینے پر آپ کو خوش ہونا چاہیے تھا،کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کیلئےایک ارب40کروڑ روپے رکھے گئے،شہریوں کے مسائل حل کرنے پرآپ سیاست شروع کردیتے ہیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستحقین تک امداد پہنچائی،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ملک سےغربت کا خاتمہ عمران خان کا خواب ہے،کراچی میں وفاقی نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کر رہے ہیں،غریب اور مزدور طبقے کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے،کراچی میں پانی کا مسئلہ بناہوا ہے،لیگی قیادت نے کوئی بہتر اسپتال نہیں بنایا،70سال سے ملک پر حکومت کرنے والے باہر سے علاج کروارہے ہیں،کہا گیا ٹڈی دل سے بچانے کیلئے بڑی بڑی گاڑیاں خریدی جائیں گی،سندھ میں کسان اور فصلوں کو بچانے کیلئے کچھ نہیں کیاگیا،ہم نے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹڈی دل کے تدارک کیلیے اقدامات کئے، سندھ میں جہاں ٹڈیوں کا حملہ ہوا، وہاں گاڑیاں ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نہ خود کچھ کرتی ہے نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے،این سی او سی چھٹی کے دن بھی چھٹی نہیں کرتا، سندھ حکومت نے راشن دینے کا وعدہ کیا لیکن دیا کسی کو نہیں،بلاول بھٹو کاچیلنج قبول کرتا ہوں اور خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں،میں خود بھی سندھ آوَں گا اور اسپتالوں کا دورہ کروں گا،بلاول بھٹو زرداری کی خدمت کی سیاست صرف بیانات تک محدود ہے،

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بلاول کے لاڑکانہ میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس نہ ملنے پر ڈاکٹرز کا احتجاج

شہباز شریف صحتیاب ہو کر کونسا کام کرنیوالے ہیں؟ بلاول نے بڑا دعویٰ کر دیا

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیاجاتا ہے،این سی او سی میں تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں،تھر میں پانی کی قلت اور بھوک سے بچوں کی اموات ہورہی ہیں،پانچ سال میں تین ہزار بھوک کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں،تھر ، لاڑکانہ ، حیدرآباد اور کراچی میں لاک ڈاون میں لوگ برتن اٹھا کر سڑکوں پر آگئے تھے،

ہم نکلے تو کوئی نہیں سنبھال سکے گا،ججز جاسوسی معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے، بلاول

Leave a reply