این اے 128،الیکشن کمیشن کا عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ،این اے 128 لاہور میں عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےڈی جی لا الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد صاحب مجھے یقین ہے کہ کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے آپ سے مشورہ نہیں کیا ہوگا ، الیکشن کمیشن کے سامنے ان کی درخواست التوا میں ہے تو پہلے فیصلہ کرلیتے، الیکشن کمیشن ان کی درخواستیں سن کر اگر ان کے حق میں فیصلہ کردیتا ہے تو ؟ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ تو کمیشن اپنی تصحیح کرے گا ،
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے کیس میں کانسالیڈیشن ہوئی ہی نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی معصومیت دیکھیں کہ پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا اور پھر خود ہی اسے معطل کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کمیشن سے ہدایات لے لیں، پھر اس کیس کو دو بجے کے بعد رکھ لیتے ہیں ، جب لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو نوٹس جاری کرکے کانسالیڈیشن کریں، تو کیا ایسا ہوا ؟ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں ،میں معلوم کرکے بتا سکتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ ارشد صاحب just relax ،just relax آپ کو پانی چاہئیے ؟کیس کی سماعت دو بجے تک ملتوی کردی گئی
الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ: سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہے ہیں ؟ عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ باقی معاملات آپ الیکشن کمیشن جاکر کہیے، الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،
میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول
نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ
آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ
دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا
پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان
الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے
الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب
این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان