ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں سب سے زیادہ امیدوار سامنے آئے ہیں، اس حلقے سے خواجہ سرا نایاب علی بھی امیداور ہے تو ہیں کئی خواتین بھی میدان میں اتر چکی ہیں
اسلام آباد کا حلقہ این اے 46 میں 44 امیدوارن الیکشن لڑنے کے لئے سامنے آئے ہیں، جن میں تین خواتین اور ایک خواجہ سرا بھی شامل ہے،حلقہ این اے 46 کی کل آبادی 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے، اس حلقے میں 3 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ، رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 52.46 فیصد مرد جبکہ 47.53 فیصد خواتین ووٹرز ہیں جو آٹھ فروری کو ووٹ ڈالیں گے
حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ ن نے انجم عقیل خان کو میدان میں اتارا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار عامر مقصود مغل الیکشن لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ عمران اشرف امیدوار ہیں، تحریک لبیک کے غلام قادر کرین کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں،جماعت اسلامی کے میاںمحمد اسلم، ایم کیو ایم پاکستان کے شہزاد آصف جاوید ، جمعیت علما اسلام کے عبدالمجید ہزاوری الیکشن لڑ رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ اس حلقہ سے امیدوار ہیں.کشمیری رہنما ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے این اے 46 میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نمائندہ چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹر مجاہد گیلانی سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے اور مقبوضہ کشمیر کے گیلانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے قومی اسمبلی کے حلقہ46 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مسعود مغل کی تھانہ گولڑہ کے مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیشی پر مسترد کردی،
این اے 46 سے خواتین امیدواروں میں آمنہ صدف، رابعہ مسعود، کنیزہ فاطمہ جبکہ خواجہ سرا نایاب علی بھی شامل ہیں۔تمام امیدوار اپنی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلا رہے ہیں،پبلک سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن این اے 46 اسلام آباد خداداد ہائیٹس میں 8 فروری پولنگ ڈے کے حوالے سے خواتین پولنگ ایجنٹ کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینیئر رہنما مسلم لیگ ن خواتین ونگ نوشابہ خان نے پولنگ ایجنٹس کو ٹریننگ دی ، ان کی ذمہ داریوں ، آئینی تقاضوں ، ضابطہ اخلاق کے حوالے سے خواتین پولنگ ایجنٹس کو آگاہ کیا۔ رضوان عنایت نے بھی خواتین کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ذمہ داریوں اور ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات دیں ۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن کنیز فاطمہ ، صدر این اے 46 اسلام آباد نسرین اشرف، جنرل سیکرٹری این اے 47 نیئر سلطانہ، سینیئر رہنما فیڈرل کیپٹل سلمہ حسین و دیگر خواتین بھی موجود تھیں.
نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام
عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی
عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟
عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی
عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس