این اے 75 ڈسکہ، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں نیا مطالبہ کر دیا

0
34
election

این اے 75 ڈسکہ، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں نیا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آراو رپورٹ میں نوشین افتخارکے فارم45 اورلاپتا پی اوکے فارم میں فرق ہے، نوشین افتخار20 پولنگ اسٹیشن کےعلاوہ باقی سے توجیت رہی تھیں ،رکن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ کیا نوشین افتخار کے بھائی کا ماضی میں کوئی رکارڈ رہا ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ سب فائرنگ دیکھ رہے ہیں،

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں پورا دن فائرنگ ہوتی رہی، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے حلقے میں مکمل الیکشن دوبارہ کرایا جائے،یا 20 کے علاوہ کم پولنگ شرح والے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرائیں

علی ظفر نے کہا کہ نوشین افتخار  نے پہلے کہا 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرائیں،باقی اسٹیشن ٹھیک ہیں الیکشن کمیشن کے سامنے 23 پولنگ اسٹیشن کا مسئلہ ہے جہاں نتائج تاخیر سے آئے ،آر او نے فائنل رپورٹ میں کہا کہ ان 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائیں ، آراو اس نتیجےپر پہنچا کہ پی او کےتاخیر سے پہنچنے پرگمان ہوا کہ وہاں دھاندلی ہوئی آراو نے کہا 6 کے نتائج فارم45 سے میچ ہیں اس لیے ان میں ردوبدل نہیں کرائی گئی

مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پر بے بسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

Leave a reply