احتساب عدالت کے باہر میدان جنگ کا منظر،الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کا عملی نمونہ

0
36

احتساب عدالت کے باہر میدان جنگ کا منظر،الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کا عملی نمونہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عدالت پہنچ گئیں، یوسف عباس کو بھی جیل حکام نے عدالت پہنچا دیا

کمرہ عدالت کے باہرن لیگی وکلا نے پولیس اہلکارپردھاوابول دیا،کمرہ عدالت میں داخلے سے منع کرنے پرلیگی وکلاپولیس اہلکار کیساتھ دست وگربیان ہو گئے،خواتین وکلاء جج کے پاس پہنچ گئیں اور کہا کہ جج صاحب بہت دھکے کھائے ہیں، پھر کمرہ عدالت میں آنے دیا گیا، جج صاحب آپکانام لیکرہمیں کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکاجاتا ہے،یس پی سکیورٹی کوابھی طلب کرکے فیصلہ کیاجائے

جس پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کہا کہ ملزمان کی سکیورٹی کامعاملہ ہے،ن لیگی خواتین وکلاء نے کہا کہ جج صاحب ہم سکیورٹی کےمعاملے پرمکمل تعاون کرتے ہیں ،ملزمان کےعلاوہ فاضل جج کی سکیورٹی بھی عزیزہے،پولیس کوحکم دیں کہ وکلا کی چیکنگ کریں اوراندرآنےدیں،سکیورٹی معاملے پرآئندہ بھی تعاون کرنے کوتیارہیں ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس مسئلے کو حل کرتا ہوں.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

Leave a reply