احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو خوشخبری سنا دی
احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
سابق وزیر دفاع ،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف احتساب عدالت پہنچ گئے ،خواجہ آصف کے وکلا نے ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،وکیل نے کہا کہ سابق وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا ،ماضی میں ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کی گئی ، احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں دیگر احتساب عدالتوں کا پابند نہیں آپ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دکھائیں
بعد ازاں عدالت نے خواجہ آصف کی فیصلہ سنا دیا،جب تک نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہیں کیا جاتا احتساب عدالت کی جانب سے خواجہ محمد آصف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ یکجہتی کیا، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا تھا تا ہم چند روز قبل عدالت نے انکو ضمانت دی اور وہ رہا ہوئے
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کا ویزا ختم ہوگیا کیا توسیع کی درخواست کرنی چاہیے ؟ جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ یہاں پیشی پر آیا ہوں، سیاسی گفتگو کرنے نہیں آیا ،
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا








