مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت جھوٹ بول کرکچھ ثابت نہیں کر سکتی، آہستہ آہستہ سب تماشے ختم ہورہے ہیں ،نیب کی تحقیقات سے کچھ نہیں نکل رہا ،نیب کا نوٹس مذاق بن گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ سے نیب کوحکم آتا ہے اورگرفتاری ہوجاتی ہے ،تاریخ کی سب سے سستی ترین بجلی پاکستان کونوازشریف نے دی،شہبازشریف نے تو5ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی،ڈینگی ختم کیا،لوگ نیب حراست سے جوڈیشل ہورہے ہیں،آہستہ آہستہ سب تماشے ختم ہورہے ہیں ،نیب کی تحقیقات سے کچھ نہیں نکل رہا ،شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری کےوقت وارنٹ موجود نہیں تھے،حکومت واٹس ایپ اور بنی گالہ سے چل رہی ہے،
شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر بد عنوانی ہے کہ غریبوں کو 34 کنال زمین کیوں دی، پرویز الہیٰ نے 2004 میں مالکانہ حقوق دیئے تھے، اور اب بد عنوان شہباز شریف کو کہا جا رہا ہے، چور دروازے سے جہانگیر ترین کو اربوں دیئے جاتے ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولے جاتے ہیں، شہباز شریف کے خلاف اوقاف کے حوالہ سے تماشا لگایا گیا، ایکل ارب کے کھڈوں پر کوئی کرپشن نہیں، مریم نواز کے دادا نے کیوں پراپرٹی دی یہ کرپشن ہے ،بدعنوانی بی آر ٹی منصوبے میں ہے
شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جب سوال کیا جائے تو 21 کلو ہیروئن ڈال دیتے ہیں، جیلوں میں ڈال دیتے ہیں، نیب کا نوٹس مذاق بن گیا ہے، بد عنوانی آپ کے ذہنوں میں ہے، تبدیلی کے دعویدار قانون کا مذاق نہ اڑائیں، اوقاف کی زمین سے متعلق تماشا لگایا گیا،کیا بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن نہیں؟