فرح گوگی کی درخواست؛ نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

0
34

فرح گوگی کی درخواست؛ نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے فرح خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل اورغوثیہ بلڈرز کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ فرح گوگی نے درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کررہا ہے، نیب کے پاس پرائیویٹ کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق نیب نوٹسز کی تعمیل کیلئے پولیس کو استعمال کر رہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب نوٹس پر عمل درآمد معطل کیا جائے۔ عدالت نے نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی، اور ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ہے نہ ہی بلیک لسٹ ہوئے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو گزشتہ 20 جولائی کو طلب کیا تھا، اور اس حوالے سے فرح گوگی کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹس فرح گوگی کی رہائش گاہ 99 وائی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں بھجوایا گیا تھا جو فرح خان کے ملازم نے وصول کیا تھا۔ یہ وہی گھر ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا تھا۔

Leave a reply