نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

لاہور: نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے منظور کی ہے احتساب عدالت نے اسی ضمن میں متاثرہ خاتون کوتین سالوں میں رقم واپس کرنےکاحکم بھی دیاہےمتاثرہ خاتون نےاحتساب عدالت میں پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی۔

غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنےکی خبروں پر وزیر خزانہ کا ردعمل آ گیا

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزارافراد سے 25 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا نیب ریفرنس میں کہا گیاتھا کہ ملزمان مبینہ طور پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس 10 ہزار سے زائد صفحات اور 12 فولڈرز پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں کراچی نیب کورٹ میں پی ایس او میں 23 ارب روپےکی کرپشن کےخلاف ریفرنس کی تحقیقات ہوئیں تھیں جس میں پی ایس اواور نجی آئل کمپنی بائیکوکے عہدیدار ان نامزد تھے۔

پمز میں ڈاکٹرز مسیحائی کی بجائے انتظامی امور سر انجام دینے میں مصروف

کامران لاری اور دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے تھے اور کامران لاری نے پلی بارگین کی درخواست دی تھی درخواست میں ملزم نے موقف اپنایا تھا کہ وہ ایک ارب 29لاکھ روپے واپس کرنا چاہتا ہےعدالت کو بتایا گیا تھا کہ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیئے ہیں۔ جس پر درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت منظور کر لی تھی-

پمز میں ڈاکٹرز مسیحائی کی بجائے انتظامی امور سر انجام دینے میں مصروف

Leave a reply