نیب طلبی، رانا ثناء اللہ عدالت پہنچ گئے،درخواست سماعت کیلئے مقرر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کر دی،درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا.عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے،
رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے. رانا ثنااللہ نے اپنے وکیل امجد پرویز اور طاہر نصراللہ کے ذریعے درخواست دائر کی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں بنچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے ایک بارپھر امکانات ظاہر ہو گئے، نیب نے رانا ثناء اللہ کو طلب کر لیا، نیب کے مطابق رانا ثناء اللہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ,نیب نے ن لیگ کے رہنماؤں رانا ثناء اللہ کو 6 مارچ اور جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کیا ہے، دونوں رہنماؤں کو نیب لاہور میں پیشی کے نوٹس موصول ہو گئے ہیں.
نیب تفتیشی ٹیم نے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کر رہے،رانا ثناء اللہ نیب ٹیم کے سامنے بضد ہیں کہ ان کی پراپرٹی کا تخیمہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔
واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا،سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،
رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو