نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے سماعت کی،نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی،پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے عدالت میں کہا کہ ہم نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں،
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان حلفی کا پیرا 2 پڑھیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر نواز شریف کو مفرور قرار دیدیا جاتا ہے تو اپیلوں کا کیا ہو گا؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نواز شریف قانون کے مطابق مفرور ہیں اور اپیل کا اثر دوسری پر بھی پڑیگا، اس صورت میں عدالت اپیلوں پر سماعت نہیں کر سکتی، نواز شریف جیل میں نہیں ان کے لیے تو نمائندہ بھی مقرر نہیں کیا جا سکتا،
اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرینڈرکرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا سٹیٹس بتائیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کر دی ہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت نہیں ہے تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں،ہم نواز شریف کو مفرور نہیں قرار دے رہے بلکہ ایک موقع دے رہے ہیں، نواز شریف سرنڈر کریں اور عدالت میں پیش ہوں
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونا ممکن نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت پر حاضری سے استثنی دیا جائے
نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا
شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں،
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس