نیب کی ہواؤں کا رخ تحریک انصاف کی جانب، ایک اور حکومتی اہم شخصیت کیخلاف تحقیقات کا آغاز

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

نیب ملتان نے پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنما،سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیب ملتان نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے سمیع اللہ چوہدری اور ان کے اہل خانہ سمیت 20افراد کے اثاثہ جات کے حوالے سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے

واضح رہے کہ سمیع اللہ چوھدری ن لیگ میں تھے اور انہوں نے 2018 کے الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تحریک انصاف میں وہ الیکشن لڑے اور جیت کر صوبائی وزیر بنے تا ہم انہوں نے رواں برس ماہ اپریل میں وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا

سمیع اللہ چوھدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا اور انکا کہنا تھا کہ جب تک میرے اوپر لگائے گئے الزامات کلیئر نہیں ہوتے تو میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک کی وجہ سے بے بنیاد الزام لگائے گئے جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں میں عہدہ نہیں لوں گا، میں ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہوں، عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، میں رضا کارانہ طور پر استعفیٰ ہو رہا ہوں

ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ ئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا ہے۔

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری بھی گندم بحران کے ذمہ دار ہیں، فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا، ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔

Leave a reply