باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکول کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،
سپریم کورٹ میں جیکب آباد سکول کرپشن کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل راجہ عامر عباس نے کہا کہ ملزم پر 34 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ملزمان کو حراست میں رکھنے کی مخصوص شرائط ہو سکتی ہیں، کیا اس کیس میں نیب کو ڈر ہے کہ ملزم بھاگ جائے گا؟ ،گزشتہ روزجسٹس مشیر عالم کی عدالت میں ایک ملزم کو ضمانت دی گئی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے استفسار کیا کہ کتنے عرصے بعد اس جنٹلمین کو ضمانت ملی ؟۔
وکیل نیب نے کہا کہ ملزم احد چیمہ کو2 سال نو ماہ بعد سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب کو احد چیمہ کو 3 سال جیل میں رکھنے سے کیا ملا ؟ ،ضمانت کی مخالفت اسی صورت ہو سکتی ہے جب ملزم سے معاشرے کو نقصان کا اندیشہ ہو ،اگر نیب کوملزمان کے حوالے خدشات ہیں تو عدالت اس پر حکم جاری کر سکتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ نیب مقدمات میں ضمانتوں کی مخالفت صرف اصول کی بنیاد پر ہی کرے ،ملزمان کی گرفتاری پرایک مقدمے میں پہلے ہی نیب سے معاونت کا کہہ چکے ہیں ، جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ ضمانت دینے سے ملزم بری نہیں ہوتا ،ملزم ٹرائل کا سامنا کرکے ہی بری ہو سکتا ہے،
اداروں کے قانونی معاملات افسران کے ذمہ ہونا چاہیے کلرکوں کے نہیں،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
آپ کو عدالت کا کوئی احترام نہیں،باہر نکل جائیں، سپریم کورٹ
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم
سپریم کورٹ میں فراڈ کرنیوالے نے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے، کیا کہا؟
سپریم کورٹ نے قتل کے 80 سال کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ سنا دیا
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اس کیس میں 4 پانچ گراؤنڈز پر ملزم کو ضمانت دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے جیکب آباد سکول کرپشن کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی،ملزم کی ضمانت 5 ،5 لاکھ کی 2گارنٹیوں کے عوض منظور کرلی گئی۔