ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی یتیم شہزاد اکبر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا، آج خاموش ہے،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہی شخص کہتا تھاجب منہگائی ہوتو وزیر اعظم چور ہوتا ہے شہباز شریف نے گنے کی قیمت180روپے رکھی تاکہ کسانوں کوپریشانی نہ ہو،کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولے گئے،شہبازشریف دور میں 52 روپے میں بکنے والی چینی آج 120 روپے کلوہوگئی،چینی کمیشن بنا تو چینی 72 روپےکلوتھی مگرآج چینی 120 تک پہنچ چکی ،ان کاطریقہ واردات یہ ہےچورچورکا شور مچائیں اورخود عوام کو لوٹیں ،شہبازشریف نے گنے کی قیمت 180 روپے رکھی تاکہ کسان کا حق محفوظ ہوسکے،حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں،کمیشن رپورٹ میں جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہے ،ندیم بابر کو 122 ارب کا ایل این جی میں ڈاکا ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا، ندیم بابر کو صرف ہٹانا نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے
گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا
گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان، عثمان بزدار ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں ،جنھیں چور کہتے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا،آج 80 روپے کلو ہے،آپ کے کاغذ لہرانے سے نواز شریف ، شہباز شریف،حمزہ چور نہیں ہوں گے،آٹا،بجلی،گیس چوری اور بی آر ٹی پشاور میں کدھر ہے نیب اب ثبوت ندیم بابر،جہانگیر ترین،خسرو بختیار،عثمان بزدار کے خلاف ہیں،ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا،کل جو کچھ ہوا افسوسناک ہے،یہ پی ڈی ایم اتحاد کی نفی ہے،کل جو ہوا اس کو پی ڈی ایم میں لے کر جارہے ہیں،فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سوچ رہے ہیں،بی اے پی کس کے کہنے پر ووٹ دیتی ہے، ن لیگ والے بچے نہیں،بی اے پی نے کس کے کہنے پر یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا؟