کراچی : ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ، مکینوں کا شدید احتجاج

0
36

کراچی میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ، مکینوں کا شدید احتجاج

باغی ٹی وی : کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد لیاقت آباد ایف سی ایریا میں گھر خالی کرنے کے اعلانات پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

ڈی سی سینٹرل نے صبح سات بجے تک گھر خالی کرانے کا اعلان کیا جس کے خلاف علاقے کے افراد نے مظاہرہ کیا اور ناظم آباد اور لیاقت آباد کے درمیان ٹریفک معطل کر دی۔پولیس اور سندھ حکومت نے بعد میں واضح کیا کہ آپریشن رہائشی نہیں کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوئے اور ٹریفک بحال کیا گیا۔

احتجاج ہوتے ہی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ کسی کا گھر نہیں گرایا جائے گا، آپریشن کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جا رہا ہے.کراچی میں لیاقت آباد ایف سی ایریا میں علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے اظہار تشویش کیا ہے۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کے اطراف اور دیگر سرکاری املاک پر رہائش پذیر عوام کو متبادل جگہ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جس طرح لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر سے پہلے بھی متاثرین کو زر تلافی اور متبادل جگہ فراہم کی گئی تھی اسی طرح نالوں کے اطراف رہائش پذیر خاندانوں کو بے گھر کرنے سے پہلے انہیں کم از کم متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد ہی تعمیرات توڑنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری مدد کے لیے 1101 ہیلپ لائن یا 9001111-0347 پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔ سندھ رینجرزکی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ رینجرز متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے لیے این جی اوز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

Leave a reply