نادرا ای سہولت پہ لوگوں سے زائد پیسے لینا معمول

0
58

قصور
ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں قائم نادرا ای سہولت سینٹر میں لوگوں کی جیبوں پہ ڈاکہ،مجبور لوگوں سے فیسوں پہ زائد رقم لینا معمول بنا لیا گیا ،1 ہزار سرکاری فیس پہ 200 روپیہ زائد چارج،لوگ پریشان

تفصیلات کے مطابق انصاف مہیا کرنے والی ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں چراغ تلے اندھیرا چھایا ہوا ہے
ہر کوئی اپنی من مانیاں کئے جا رہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں
ضلع کچہری میں قائم نادرا ای سہولت سنٹر میں لوگوں سے ظلم کی انتہاہ ہو رہی ہے
اسلحہ لائسنس فیس پہ لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے
1 ہزار روپیہ سرکاری فیس پہ 200 روپیہ زائد وصول کیا جا رہا ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ 50 روپیہ بنتے ہیں
غریب پریشان حال لوگ کچہری میں قائم نادرا ای سہولت پہ لٹنے پر مجبور ہیں
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply