نالائق حکومت سے ڈینگی سے لیکرکشمیرتک کوئی مسئلہ حل نہ ہوا،طلال چودھری

0
45

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ نالائق،سلیکٹڈ حکومت سے ڈینگی سے لیکرکشمیرتک کوئی مسئلہ حل نہ ہوا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کے امریکا اورواشنگٹن کے دورے مشکوک ہیں،یہ دورے صرف اقتدارکو طول دینے کے لئے کئے گئے،

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ترجمان نے زلزلہ زدگان کا مکمل تیاری کے ساتھ مذاق اُڑایا ،نالائق ، سلیکٹڈ حکومت سے ڈینگی سے لیکر کشمیرتک کوئی مسئلہ حل نہ ہوا

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے باہر موجود ہے.

احتساب عدالت لاہور کے جج چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کریں گے ،یوسف عباس کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا

Leave a reply