نارووال: شاہین ھاکی کلب اور عبدالمجید ھاکی کلب کے درمیان 6 ستمبر کے حوالہ سے ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا

0
32

نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)کسی بھی ملک کے ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے تو وہاں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کی گراؤنڈ میں شاہین ھاکی کلب اور عبدالمجید ھاکی کلب کے درمیان 6 ستمبر کے حوالہ سے ایک دوستانہ میچ کے بعد مہمانان خصوصی سماجی رہنما حافظ ذوالفقار مہیس.چوہدری ارشد علی چاڑ اور حاجی انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے اگر ان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع میسر آئیں تو یہ نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کانام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے کوچ شیخ شہباز رشید اور کیپٹن محمد علی فراز کے علاوہ خالد محمود کھوکھر محمد فاوق بشارت علی ا ر محمد نذیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت نوجوان کھیلوں ک. طرف راغب وہ رہے ہیں ۔کھیل کے دوران شاہد رشید نے کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دئیے۔بعد ازاں مہمانان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Leave a reply