وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سمٹ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی او اجلاس میں تمام سربراہان کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او کی چیئرمین شپ ملنے پر قازقستان کو مبارکباد پیش کی ،وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایس سی او ممبر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایس سی او فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور بیلاروس کی بھی شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ترقی،خوشحالی اور امن کیلئے کوشاں ہے معاشی روابط بڑھانےسے خطے میں ترقی اورامن کوفروغ ملے گا پاکستان یورپ اورایشیا کو منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اورسی پیک میں شامل بندرگاہیں خطے کوملانے میں کردار ادا کرسکتی ہیں ، خطے میں ہونیوالی ہر دہشتگردی قابل مذمت ہے ریاستی دہشتگردی کی بھرپور مذمت ہونی چاہیے ریاستی دہشتگردی کی کہیں بھی کوئی گنجائش نہیں ہے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اور مختلف ممالک میں مذہبی انتہا پسندی،اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف اقدامات کرنا ہوں گے پاکستان ایس سی او کے عزم کا بھرپور اعادہ کرتا ہے لیکن عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ہوگی ہمیں تعصب اورامتیاز پر مبنی تقسیم کی پالیسیوں کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا اور مذہبی بنیاد پر نفرت کو فروغ دینے سے روکنا ہوگا مذہبی بنیاد پر جان بوجھ کر اشتعال انگیزی ، نفرت پر اکسانے کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،خطے میں سیکیورٹی اورامن تمام ایس سی او ممبر کا مشترکہ معاملہ ہے افغانستان میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرنا ہوگی اورعالمی برادری اورایس سی او کنٹیکٹ گروہ کوافغانستان میں بحران حل کرنے کیلئے کردارادا کرنا ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اہم مسئلہ ہے پاکستان کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مل کر اقدامات کرناہوں گے کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا کورونا کی وجہ سےدنیا بھر میں سپلائی چین اور مہنگائی کا سامنا ہے
وزیرخارجہ کا فسطائی نظریات روکنے کیلئے ایس سی اورکن ملکوں پرملکرکام کرنے پرزور
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے