نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کراچی کے دو طبی مراکز کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کراچی کے دو طبی مراکز کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے انڈس اسپتال اور ٹبا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد اب دونوں سینٹر لوگوں کو ویکسین لگانے کے اہل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی کے تحت کراچی میں نجی سطح پر ویکسین لگوانے والے سینٹرز کی تعداد 6 ہوگئی۔کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کرنے والوں میں ضیاالدین اسپتال، ساؤتھ سٹی، او ایم آئی، ہاشمانی ،انڈس اور ٹبا ہارٹ انسٹیٹوٹ شامل ہے۔