نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف مانگ لیا

0
48

سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا

نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی .دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ،درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ،احتساب عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں بھی قرق کی جا چکی ہیں

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

دوسری جانب نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے 20 سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا ،نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ریلیف مل چکا ہے، فرزانہ راجہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو بھی ریلیف مل چکا ہے

نیب نے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من وعن عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت نیب کا اہم ترین اجلاس دو روز قبل ہوا تھا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا نیب اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیے جائیں گے اور دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گااحتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھِیجےجائیں گے

Leave a reply