نواز شریف کی ویکسین انٹری،تحقیقاتی رپورٹ تیار،ذمہ دار سامنے آ گئے

0
151
نواز-شریف-کی-ویکسین-انٹری،تحقیقاتی-رپورٹ-تیار،ذمہ-دار-سامنے-آ-گئے #Baaghi

نواز شریف کی ویکسین انٹری،تحقیقاتی رپورٹ تیار،ذمہ دار سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعطم نواز شریف کی ویکسین انٹری ،تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی

انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر میں تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا،کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر سے متعدد اندراج کینسل کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائے گئے،ایم ایس ، سینئرافسر، کلرک ، نرس ، وارڈ بوائے ، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی معاملے پر مزید تحقیقات ایف آئی اے کرے گا

قبل ازیں نواز شریف کو ویکسین لگائے جانے کی خبروں کے بعد محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کوغفلت اور نااہلی کے باعث معطل کردیا ہے میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا ہے

نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری پر ایف آئی اے اور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق چوکیدار ابوالحسن اور وارڈ بوائے عادل نے نواز شریف کی جعلی انٹری کے لیے تیسرے ملازم نوید کی آئی ڈی استعمال کی پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ابوالحسن اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ویکسین والے ایشو کو سنجیدہ لیا تھا، واقعے میں ملوث ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،جس نے بھی یہ شرارت کی ہے اس نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،دنیا ہماری ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف کررہی ہے،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا

مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف کو ویکسین لگوائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن سے متعلق خبر مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع، کون کونسی بیماریاں؟ تشویشناک خبر

نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز

Leave a reply