نواز شریف ایئر پورٹ سے گھر نہیں جلسہ گاہ آئینگے،مریم اورنگزیب

نواز شریف پر اللہ کا کرم ہے جب بھی واپس آتے ہیں پاکستان میں خوشحالی آتی ہے
0
41
maryam

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے، خطاب کریں گے اور پھر گھر جائیں گے

مریم اورنگزیب کا کہناتھا دو دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے، نواز شریف آج صبح دبئی سے روانہ ہوئے، دو دن سے ن لیگی پاکستان کے تمام علاقوں سے روانہ ہو رہے تھے، آج دو بجے سندھ،پھر کوئٹہ کی ٹرین پہنچے گی، پنجاب کے تمام اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد، یوتھ کی بڑی تعداد، ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد مینار پاکستان کی جانب گامزن ہے، آج پاکستان ایک نئی تاریخ لکھنے جا رہا ہے، 2017 میں پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی کم تری سطح پر تھی، جس نوجوان کے پاس ڈگری تھی اسکے پاس نوکری تھی،ملک میں سی پیک، امن تھا، لوڈ شیڈنگ ختم تھی، دہشت گردی کے خلاف دو بڑے آپریشن کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا گیا، آج وطن مشکلات کا شکار ہے، نواز شریف نے میڈیا سے بات میں کہا کہ دکھی دل کے ساتھ واپس آ رہا ہوں اور امید کی کرن کے ساتھ آ رہا ہوں،حالات ٹھیک ہوں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی طاقت، مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی کمی ہو گی، نوجوان کو امید، روشنی ملے گی معاشرے میں ناامیدی کو امید، محبت، اتحاد میں بدلیں گے،یہی عزم پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، 21 اکتوبر کو پاکستان خوشحالی اور ترقی دیکھنے جا رہا ہے، وہ لوگ جن کو فیک نیوز پھیلانے کی عادت ہے،آج جھوٹ کا دن نہیں ہے،سچائی کا دن ہے، کہا گیا کہ نواز شریف جاتی امرا جائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک میں امید دینے جا رہے ہیں، جھوٹ پھیلانے والوں کو مشورہ ہے کہ آج آرام کریں، نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے، عوام سے خطاب کریں گے اور پھر گھر جائیں گے،نواز شریف پر اللہ کا کرم ہے جب بھی واپس آتے ہیں پاکستان میں خوشحالی آتی ہے، آج کا جلسہ پاکستان اور اس خطے کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، پاکستانی عوام اس میں شریک ہو رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے نواز شریف ہی ملک کو خوشحالی کی جانب لے کر جائے گا، آج نواز شریف کا دن ہے، کوئی منفی بات نہیں کروں گی.نواز شریف کی طرح کا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے، یہ سب سیاسی جماعتیں جانتی ہیں، ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم عزت کرتے والے لوگ ہیں، سب سیاسی جماعتوں کو عزت دیتے ہیں، ہمارے مخالفین بھی آج اسی پر نظر لگائے ہوئے ہیں کہ آج نواز شریف کی آمد ہے.مریم نواز اور حمزہ تین بجے پنڈال میں آ‌جائیں گے،نواز شریف کے لئے پنڈال سج چکا ہے،نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر چار بجے تک پہنچ جائیں گے،

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

 پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع 

نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

Leave a reply