نواز شریف کے بھتیجے کے لئے ایک اور بڑی مشکل

نواز شریف کے بھتیجے کے لئے ایک اور بڑی مشکل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی،

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف عباس شریف کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا 18 فروری کو کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ یوسف عباس شریف کو ضمانت دینے کیلئے ہارڈشپ کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم یوسف عباس چوہدری شوگر ملز کے سی ای او رہ چکے، مذکورہ مل میں ہونیوالی کرپشن میں ملزم کا کلیدی کردار رہا، نواز شریف کیساتھ ملکر یوسف عباس شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی، ملزم یوسف عباس نے نواز شریف سے قریبی رشتہ ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ان تمام حقائق کی روشنی میں یوسف عباس کی ضمانت منسوخ کی جائے

واضح رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ نے یوسف عباس کو ضمانت پر رہا کیا تھا، مریم نواز کو بھی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہوا ہے، چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے بھی تحقیقات جاری تھی وہ نیب ریمانڈ پر تھے کہ انکی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں عدالت سے اجازت کے بعد لندن لے جایا گیا وہ ابھی تک لندن میں ہی ہیں اور اب کرونا کے بعد انکے علاج بارے کوئی بھی اپڈیٹ سامنے نہیں آ رہی.

Comments are closed.