نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر
نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروسز اسپتال میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا آج 15 واں روز ہے، نواز شریف کی طبیعت بدستور ناسازہے،میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاوَ باعث تشویش ہے ، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اضافے کے لیے پھل اور جوسز بھی دیئے جا رہے ہیں ،
نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟
میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس میں بہتری نہ آنے کی صورت میں بیرون ملک علاج کرایا جا سکتا ہے، نوازشریف کا بلڈ پریشرنارمل جبکہ شوگرمعمول سےزیادہ ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کے آج مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے،
نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا،
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں