مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ویڈیو نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہے،ہمیں نوٹس دیئے بغیر کیس کا فیصلہ سنایا گیا ،ویڈیو والے جج کے خلاف قانونی کارروائی ابھی تک نہیں کی گئی،آج منتخب وزیراعظم جیل میں ہیں ،

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منتخب وزرا کو جیل میں ڈالتی ہے اور مسئلہ کشمیرکی بات کرتی ہے،شاہد خاقان عباسی پر کیا الزامات عائد کیے گئے؟ حکومت میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کرتی ہے ،نیب کہتی ہے شاہد خاقان عباسی پر کوئی کیس نہیں ،صحت کارڈ پر جھوٹی پریس کانفرنس کی گئی،نااہل حکومت کے باعث غربت میں اضافہ ہوا،

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

Shares: