نواز شریف حاضر ہو، عدالت نے طلب کر لیا

0
45

نواز شریف کو عدالت نے ایک بار پھرطلب کر لیا، اہم خبر

احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں نوازشریف کو طلب کرلیا ،احتساب عدالت لاہور نے نواز شریف کو 8 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف 8 نومبر کو صبح 8 بجے عدالت کے روبرو پیش ہوں

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

دوسری جانب ڈاکٹرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ اسکین اور باڈی اسکین کا فیصلہ آج اجلاس میں ہوگا،اندرون وبیرون ممالک سینئر ڈاکٹروں سے مشاورت کی جائے گی،نوازشریف کودل ،گردوں اور شوگر کے عارضے کے لیے ادویات دی جاری ہیں

نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے

Leave a reply