سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں،نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اس موقع پر طیارے میں سوار کارکنان نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے ، نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،دوران سفر نواز شریف طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے، طیارے میں صحافی بھی سوار تھے،مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کے لوگ بھی طیارے میں سوار تھے، ن لیگی کارکنان نے اسوقت بھرپور نعرے بازی کی.
نواز شریف کے طیارے میں سوار تمام مسافر جہاز کے اندر ہیں، نوا ز شریف 20 منٹ کے لئے طیارے سے باہر گئے ہیں، جو قانونی ٹیم سے ملاقات اور قانونی کاغذات پر دستخط کریں گے، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی تھی اس وجہ سے انہوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا.نواز شریف جہاز سے اترے تو اس موقع پر صحافیوں کو باہر نہیں جانے دیا گیا، صحافی بھی طیارے میں ہی رہ گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا،نواز شریف جہاز سے اترے تو ان کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا.
نادرا کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی اور نواز شریف نے بائیو میٹرک کروائی، ایئر پورٹ پر اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ کے ساتھ نواز شریف نے مشاورت کی، نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا، نواز شریف کے ہمراہ سیکورٹی سٹاف بھی ہے، نواز شریف نے جہاز سے نکلتے وقت کہا تھا کہ وہ چند منٹوں میں دوبارہ واپس آ رہے ہیں،قانونی امور پر گیسٹ ہاؤس میں نواز شریف نے مشاورت کی.اسحاق ڈار ، اعظم نذیر تارڑ، بیرسٹر ظفر اللہ خان نے نواز شریف سے مشاورت کی،نواز شریف نے تمام دستاویزات پر دستخط کردئیے ،نواز شریف 2019 کے بعد آج پاکستان واپس آئے، بیمار ہو کر نواز شریف پاکستان سے علاج کے لئے گئے تھے تا ہم لندن میں ہی مقیم رہے .
نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ،شہباز شریف ایئر پورٹ پہنچ گئے
قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانگی کے لیے طیارے میں سوار ہوگئے ہیں، اسلام آباد سے نواز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور کے لئے اڑان بھر لی ہے، نواز شریف کی لاہور آمد پر شہباز شریف استقبال کریں گے،بعد ازیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں گے،
میاں محمد شہباز شریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے، شہباز شریف اپنے سکیورٹی پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے، شہباز شریف اییرپورٹ پر میاں نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ابھی مینار پاکستان پر نہیں پہنچے لیکن جلسہ گاہ ابھی ہی بھر چکا ہے اور بہت بڑی تعداد ابھی جلسہ گاہ کے باہر موجود ہے۔ مسلم لیگ ن نے جسے تاریخ ساز جلسہ کا کہا تھا وہ آج ہوتا نظر آرہا ہے۔قافلے ابھی تک آ رہے ہیں،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی قافلے لے کر پہنچ رہے ہیں، نواز شریف جب تک جلسہ گاہ آئیں گے تو گراؤنڈ کے اندر کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہو گی، دیکھنا یہ ہے کہ لاہوری اس جلسے میں کتنی شرکت کرتے ہیں کیونکہ جلسہ میں ملک بھر سے لوگ آئے ہیں،
نواز شریف کی اسلام آباد آمد،کاغذات پر دستخط،تصاویر
نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نواز شریف کی خصوصی پرواز پونے تین بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی
نواز شریف کے حریف اور بد خواہ قصہ پارینہ بن گئے,خواجہ آصف
ن لیگی رہنما ، سابق وفاقی وزیر، خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آج کے دن کے لئے ھم نے 4سال رب العزت سے دعائیں ما نگیں ۔ تاریخ کی عدالت نے 3دہائیوں میں بار بار اللہ کی مہربانی سےآپ کو سرخرو کیا۔ آپکے حریف اور بد خواہ قصہ پارینہ بن گئے۔ آپ 3دفعہ خوشحالی کی نوید بن کے آۓ۔ جلا وطنی یا قید عوام سے آپکا رشتہ و محبت کم نہ کرسکے۔ نواز شریف وفا کا نشان بن گیا۔ مٹی کی محبت میں آپ نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔ آئیں عہد کریں مادر وطن کو ناقا بل تسخیر بنائیں گے۔ عام شہری کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں گے آمین
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے
نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع
نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول
نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان