نواز شریف کی آمد،خصوصی طیارے کو این او سی جاری

نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
0
58
nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےنواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی،اس دوران نواز شریف نے اہم ہدایات دیں،سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہیں ،مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں ،نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی.

سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کی واپسی کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آمد کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی،ایوی ایشن نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا

سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت دبئی میں ہیں، دبئی میں اہم ملاقاتیں ہونی ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گا،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، ملک بھر سے ن لیگی کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور آئیں گے، لاہور شہر میں بینر، پینا فلیکس لگا دیئے گئے ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کیلئے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی،جلسے میں آنے والی گاڑیوں کے لئے ایک فارم بھی ن لیگ نے جاری کیا ہے جس میں گاڑی میں سوار افراد کی تعداد لکھنی ہو گی، وہ فارم ن لیگ کی مانیٹرینگ ٹیم جمع کرے گی،

دوسری جانب نواز شریف کے استقبال کے لئے جاری تیاریوں کے حوالہ سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے،نوا ز شریف کے استقبال کے لئے سرکاری سکولوں کے طلبا سے کام کروایا جا رہا ہے، ایک سکول میں طلبا کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں، پانی کی بوتلیں پیک کی جا رہی ہیں تو وہیں جھنڈے ڈنڈوں میں ڈالے جا رہے ہیں

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

Leave a reply