سندھ ہائیکورٹ نے گینگ ریپ کے الزام میں ملوث دو ملزمان کی درخواست پر ضمانت پر فیصلہ سنادیا
عدالت نے دو ملزمان اصغر اور عابد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،پولیس کے مطابق ملزمان نے 29 مارچ 2023 کو قیوم آباد کے علاقے میں خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی تھیں، ملزمان نے متاثرہ خاتون کی بچی کے سر پر پستول رکھ کر خاموش رہنے کی دھمکی دی تھی،
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے پولیس کو بتایا کے ملزمان نے ریپ کے دوران اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائی تھی،لیکن پولیس نے تفتیش میں اس اہم نقطے کو غیرضروری سمجھا اور تحقیقات نہیں کیں ، کیس کی لیڈی انویسٹیگیشن افسر وضاحت دینے میں ناکام رہی بلکہ سارا ملبہ متاثرہ خاتون پر ڈال دیا،تفتیشی افسر کا یہ رویہ ناقابل برداشت اور پولیس فورس کے عزت و وقار کے منافی ہے،بہت سارے پولیس افسران نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے،آئی جی سندھ اس طرح کے کیسز میں تحقیقات کے معیار کو بہتر بنائیں،آئی جی سندھ تفتیشی افسران کو اس قسم کے کیسز میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں،
عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ کو حکم دیا کہ ایس ایس پی جنوبی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق لگائے گئے الزامات کی تحقیقات یقینی بنائے، سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کو تین ماہ میں کیس کے فیصلے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ اگر ضرورت پڑے تو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، ٹرائل کورٹ ملزمان کی تین مرتبہ ضمانتیں مسترد کر چکی ہے
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی