نواز شریف کو پارٹی صدر بحال کرنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

0
26
nawaz sharif

نواز شریف کو پارٹی صدر بحال کرنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

اہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

خیال رہےکہ ہائی کورٹ میں وکیل آفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، 2018 میں عدالت نے انہیں پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کوبھی نااہل قرار دیا مگر انہیں پارٹی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ نواز شریف کوپارٹی عہدے سے سپریم کورٹ نے ہٹایا وہاں رجوع کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔

Leave a reply