نوازشریف نے ہر چیز کو ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رانا ثناء
وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نوازشریف نے ہر دباؤ برداشت کیا اور ہر چیز کو ٹھکرایا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ پوری دنیا نے کہا پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے اس وقت ملک کا وزیراعظم نوازشریف تھے، امریکی صدر نے 5 مرتبہ ٹیلی فون کر کے کہا دھماکے نہیں کریں امریکی صدر نے کہا 5 ارب ڈالرز دنیا کی کسی بھی اکاؤنٹ میں جمع کرادیتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو نوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے، انہیں شرم نہیں آتی، آج ہم 1 ارب ڈالرز کے لیے آئی ایم ایف اور دنیا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، نوازشریف نے ہر دباؤ برداشت کیا اور ہر چیز کو ٹھکرایا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو بھارت پاکستان کو کھا جاتا اب ایسا نہیں ہوسکتا، ایٹمی طاقت کےساتھ لڑائی نہیں جیتی جاسکتی، ہندوستان کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملہ کیا تو ہندوستان بھی تباہ ہوجائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیرداخلہ نے کہا کہ موجودہ باندر حقیقی آزادی کے نام پر آیا تھا اس بچہ جمہورے کو پال پوس کر ہم پرمسلط کیا گیا انہوں نے بے شرمی اور بے حیائی کا کلچر پروان چڑھایا، انہوں نے گھٹیا ترین کرپشن کی، فرح گوگی اور پنکی پیرنی جیسے کردار متعارف کرائے۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کے راستے پر ایک جنونی نے اس پر فائرنگ کی، اس شخص نے 3 دن پہلے وزیرآباد سے 20 ہزار کا پسٹل خریدا تھا۔ سندھ کا سابق گورنر کہتا ہے کہ 15 دن جیل میں رہا پھر کہتا ہے پی ٹی آئی خدا حافظ، سیاست سے بریک لے رہا ہوں، کوئی کہتا تھا ماتھے پر گولی ماردو، 3 دن بعد کہتا ہے پی ٹی آئی خدا حافظ۔