سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے مری روانہ ہو گئے ہیں
نواز شریف مری میں دو سے تین دن قیام کریں گے، نواز شریف کل احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوں گے، مری میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوں گی،نواز شریف سخت سیکورٹی میں روانہ ہوئے،مریم نواز، پرویز رشید، اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے سرکلر جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمرہ عدالت میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جنہیں رجسٹرار آفس سے داخلہ کارڈ جاری ہوں گے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز کے 10 افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی، تیس صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، نواز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے
دوسری جانب ن لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اس صدی میں پاکستان میں چار انتخابات ہوئے، نواز شریف کو تین انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا،2002 میں نواز شریف کو نا اہل کر کے جلا وطن کر دیا گیا۔ 2008 اور 2018 کے انتخابات میں بھی نواز شریف کو نا اہل کیا گیا۔ نواز شریف نے صرف 2013 کا انتخاب لڑا، وزیراعظم بنے اور پھر نا اہل کر دئیے گئے۔ کیا لیول پلینگ فیلڈ کا واویلا کرنے والوں کو کچھ یاد ہے؟
واضح رہے کہ نواز شریف ہفتہ کو پاکستان واپس پہنچے ہیں، انہوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ سے بھی خطاب کیا تھا، نواز شریف بعد ازاں جاتی امرا گئے، نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس بھی ہوا ، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے، کل 24 اکتوبر کو نواز شریف کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے، نواز شریف احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے