اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق و موجودہ صدر آصف علی زرداری، سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر اہم شخصیات کے خلاف دائر ریفرنس کو ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی) کے سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 3 کی جج، عابدہ سجاد نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات اور مزید کارروائی ایف آئی اے کرے گی۔ ان شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر حاصل کیں، جس سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا۔ نیب نے اس کیس کو ایف آئی اے کو بھیجنے کی درخواست کی تھی تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا ،ملزمان کی جانب سے کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،نیب کیجانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی
17 اپریل کو نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی ، نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا ئی تھی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت میں نیب کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے, نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.
نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.
عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل
میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی
مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے
مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی
کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا