نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے
نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مولانا جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے فلور پر میرے ساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ حلقہ اور عوام نے گزشتہ روز کے واقعہ کو ناپسند کیا، نواز شریف کی تقریر پر میرا موقف آج بھی وہی ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، عمران خان وزیراعظم ہیں ان سے ملنا کوئی غیر مناسب کام نہیں تھا۔ نواز شریف نے جس طرح ملک کی خدمت کی میرے دل میں ان کے لیے محبت ہے، مشکل دور میں قریبی دوست جب ساتھ چھوڑ گئے تھے تب میں نے نواز شریف کےساتھ دیا تھا۔
مولانا جلیل شرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ کہ میری سوچ تھی کہ مجھے اور میری فیملی کو الیکشن میں نہیں آنا چاہیے تھا، نواز شریف نے فون کر کے مجھے کہا کہ آپ نے میاں اظہر کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔ میاں صاحب کے کہنے پر میں پہلی مرتبہ میاں اظہر کے خلاف الیکشن میں کھڑا ہوا اور جیتا۔ اپنے کردار سے مطمئن ہوں ، مسلم لیگ نواز سے استعفی نہیں دوں گا ،
جلیل شرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ میاں رؤف جیسے غنڈے کو رانا تنویر نے الیکشن میں کامیاب کروایا ، میاں عبدالروف نشے میں دھت ہو کر مجھ سے بدتمیزی کرتا رہا، ن لیگ اس طرح کے غنڈے کے خلاف ایکشن لے ، رکن قومی اسمبلی رانا تنویر اور میاں عبدالروف بھی استعفی دیں اور میرے ساتھ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں ، اگر میاں عبدالرؤف کو پارٹی سے نہ نکالا گیا تو ن لیگ کے ساتھ تعاون ختم کر دوں گا ، کوئی مانے یا نہ مانے وہی کام کروں گا جو میرا ضمیر مجھے کہے گا ، اگر بدمعاشی اور دھونس دھاندلی سے استعفی لینا ہے تو میں سمجھوں گا کہ اس وقت نواز شریف سے بھی پھر صیحح استعفی لیا گیا تھا ،جب جہاز اغوا کرنے کا الزام لگا کر نواز شریف کی حکومت ختم کی تو مجھے بہت دکھ ہوا ، مشکل دور میں تمام قریبی دوست جب ساتھ چھوڑ گئے تھے تب بھی میں ان کے ساتھ تھا ،
https://twitter.com/Mianjaleelahmed/status/1314589358092095488
https://twitter.com/Mianjaleelahmed/status/1314613515588636673
جلیل شرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ میاں رؤف کے خلاف درخواست اسپیکرکو دے دی۔ لیگی رکن میاں رؤف نے میرے ساتھ غنڈہ گردی کی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی اوررانا ثنااللہ کارروائی کریں۔ نوازشریف لیڈرہیں لیکن ان کی پالیسی سے اختلاف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹا رکھ دیاتھا ، میاں جلیل شرقپوری سے بدتمیزی کا واقعہ پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن چیمبر میں پیش آیا ، جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی ، اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا تھا
مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا