باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اگلے چند ماہ میں پنجاب حکومت بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے گی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ” کے تحت لاہور شہر میں تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑا منصوبہ لایا جا رہا ہے، ایل ڈی اے کا ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا 35 ہزار اپارٹمنٹس کا پراجیکٹ جلد لانچ کر دیا جائے گا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چنیوٹ، لودھراں میں بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، بہاولنگر میں بھی پراجیکٹس پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔
"نیا پاکستان ہاؤسنگ" کےتحت لاہور شہر میں تنخواہ دار طبقے کےلیے LDA کا ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا 35 ہزار اپارٹمنٹس کا پراجیکٹ جلد لانچ کر دیاجائےگا
اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چنیوٹ، لودھراں اور بہاولنگر اضلاع میں بھی پراجیکٹس پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے! https://t.co/QGjPAuqGCe
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 3, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کہ کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں، ازالے کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہم نے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے تاریخی مراعات اور آسانیوں کا اعلان کیا۔
چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟
آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان
آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟