نئے سال کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی نے دیا قوم کو اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سال 2020ء پاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا، عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال کا سورج پاکستانی قوم کے لیے نئی امیدیں اور خوشیاں لے کر طلوع ہوگا اور ملک ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سال 2020ءاس حقیقت کی گواہی دے گا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تاریخ تبدیل کرنے جا رہے ہے اور اس دور کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ اپنا قومی سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے معاشرے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے، مظلوم اور نادار طبقے کی بحالی اور جامع جمہوریت کے استحکام کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے دن ختم ہو چکے ہے اور سال 2020 میں پاکستان میں امن و خوشحالی کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو آپس کے تمام اختلافات بھلا کر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو کاروباری شعبے میں ملازمت کے لئے مہارت کو فروغ دے کر غربت کے خاتمے کو ممکن بنانے کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشرتی ہم آہنگی اور اقتصادی ترقی کے منازل حاصل کرنے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔