نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز
نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز
نزلہ۔زکام اور کھانسی کی صورت میں درج ذیل سفوف بنا مر کھانے سے اس تکلیف سےنجات ملتی ہے
گلِ بنفشہ دس گرم گلِ سرخ دس گرام برگ گاوزبان دس گرام اسطو خوددوس دس گرام چھلکا ہرڈ زرد دس گرام اب کو باریک پیس کر ہموزن مصری ملا کر رکھیں تین گرام خوراک دن میں تین بار سادہ پانی سے استعمال کریں
سردیوں کے موسم میں پھیپھڑوں میں آکسیجن کی رسد کم ہونے کی وجہ سے بھی کھانسی کا عارضہ لاحق ہو جایا کرتا ہے ایسے میں الائچی کلاں کا قہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے ایسی علامات عام طور پرخشک سردی یعنی بارش نہ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوا کرتی ہے
غذائی پرہیز:
گرم مرغن اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز برتیں بڑا گوشت بینگن دال مسور ضرورت سے زائد چائے کافی قہوہ وغیرہ سے اجتناب کریں ہلکے پھلکےبسکٹ سلائس اور رس وغیرہ کھائے جا سکتے ہیں چاول چکنائیاں۔چاکلیٹ مٹھائیاں اور تیز مصالہ جات والی غذاوں سے مکمل پرہیز کیا جائے ہاں البتہ دیسی چوزے کی یخنی نما شوربہ اور چربی سے صاف کیے گئے بکرے کے گوشت کی ترکاری زکام اور نزلے سے جلد جان چھڑانے میں خاطر خواہ حد تک ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں دورانِ بیماری ہلکی پھلکی غذا کھچڑی جویا گندم کا دلیہ استعمال کریں اس کے علاوہ پھلوں وغیرہ کے رس یاپھلوں کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے اگر گھریلو تراکیب آزمانے کے باوجود علامات برقرار رہیں تو کسی ماہر معالج سے مشورہ کرکے جلد از جلد بیماری سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں