نیشنل بینک آف پاکستان کا سیلاب متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان

0
49

نیشنل بینک آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان کسانوں کا مالی معاونت فراہم کرنا ہے جن کو سیلاب کے باعث نقصانات برداشت کرنے پڑے اور انہیں مالی تعاون کی ضرورت ہے۔ این بی پی ایسے کسانوں کو خاص طور پر بیج اور کھاد کی خریداری کے لئے 2 لاکھ روپے تک قرضوں کی فراہمی کی پیش کش کررہا ہے۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ قرض اُن کسانوں کو دیا جائے گا جن کے پاس اپنی زرعی اراضی نہیں ہے۔ پیکیج کے تحت قرضہ 6 ماہ کی مدت میں بآسانی اور سہولت کے ساتھ واپس کیا جاسکتا ہے۔ جن کسانوں کے پاس اپنی زرعی زمینیں ہیں وہ 5 لاکھ روپے مالیت تک کے قرضوں کے لئے اہل ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
کسان اس قرض کی رقم کو لائیواسٹاک سمیت دیگر زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ قرضہ 6 ماہ سے 3 سال کی مدت میِں واپس کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قرض خواہ کے حالات کی بنیاد پر واپس ادائیگی کے آسان اور باسہولت آپشنز رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ این بی پی کے زرعی افسران درخواست کے پورے عمل کے دوران کسانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تکنیکی معاونت اور ماہرانہ مشورے دیں گے۔

Leave a reply