این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی شرکت کی، اجلاس میں چھٹیوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی،اجلاس میں . یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری 2022 سے شروع ہوں گی (ماسوائے انتہائی موسمی حالات یا دھند سے متاثرہ علاقوں کے)۔اس ضمن میں صوبائی ادارے بھی مطلع کریں گے۔

یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں میں زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے کے لیے لیا گیا ہے، تا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بچوں کی ویکسین لگائی جا سکے، ابھی تک لاکھوں طالب علموں کو ویکسین نہیں دی گئی، اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں والدین سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی اور ان کے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جنوری میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول کرنا سمجھداری کی بات ہو گی تاکہ اومیکرون کیسز کا بھی پتہ چل سکے

قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سربراہ این سی او سی اسد عمر سے ملاقات کی، وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سردی زیادہ ہو رہی ہے، لوگوں نے چھٹیوں کے حوالے سے پلان کیے ہوتے ہیں، چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، ہماری سفارش ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما تعطیلات کریں سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا عمل جاری یے، اومی کرون کے کیسز پاکستان میں تصدیق ہونا شروع ہو چکے ہیں، این سی او سی نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ویکسین جاری رکھنے کی ہدایت دی، تین ہفتوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہوتا، جب سکول کھلیں گے تو اومی کرون پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہو گا،ا ومی کرون خطرناک نہیں البتہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری ہیں ,سربراہ این سی او سی نے کہا کہ 20 دسمبر سے چھٹیاں ہوں تو دوبارہ ادارے کھلنے پر اگر کورونا پھیلے گا تو دوبارہ ادارے بند کرنا پڑ سکتے ہیں، این سی او سی حکام سے معاملہ پر بات کروں گا

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سکول بند کرنے کی عدالت کو کروائی یقین دہانی

Comments are closed.